روی کشن کی بیوی پریتی شکلا نے شوہر کی دوسری بیوی ہونے کا دعویٰ کرنیوالی خاتون کیخلاف FIR درج کرادی

—فائل فوٹو 

بالی ووڈ معروف اداکار روی کشن کی اہلیہ پریتی شکلا نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہونے دعویٰ کرنے والی خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روی کشن کی بیوی پریتی شکلا نے لکھنؤ کی رہائشی، اپرنا ٹھاکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس نے روی کشن کی دوسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اپرنا ٹھاکر کے والد ٹھاکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے روی کشن پر الزام لگایا تھا کہ اداکار اُن کی بیٹی سے شادی سے نہیں کر رہے ہیں، اس دوران ٹھاکر کی دوسری بیٹی اور اپرنا ٹھاکر کی بہن شینووا نے اپنے والد کے اس بیان کی تصدیق کی تھی۔

پریس کانفرنس کے دوران ٹھاکر نے کشن خاندان کو دھمکیاں بھی دی تھیں جس کے نتیجے میں حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں روی کی اہلیہ جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ 

روی کشن کی اہلیہ پریتی نے اپرنا ٹھاکر کی جانب سے اپنے شوہر پر الزام لگانے کے نتیجے میں 20 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پریتی کے مطابق مطالبات پورے نہ ہونے پر جھوٹے الزامات لگانے پر وہ قانونی کارروائی کریں گی۔

پریتی نے اپرنا ٹھاکر کے والد پر الزام لگایا ہے کہ ٹھاکر نے کشن کو عصمت دری کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکی دی، پریتی کا دعویٰ ہے کہ ٹھاکر کے انڈر ورلڈ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطے ہیں۔ 

یاد رہے کہ روی کشن اس وقت گورکھپور کی نمائندگی کرنے والے ممبر پارلیمنٹ (ایم پی) لوک سبھا کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں بی جے پی نے دوبارہ اس سیٹ کے لیے نامزد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے