جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور اور جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

   

پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم (فائل فوٹو) 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس اشتیاق ابراہیم کےنام کی منظوری دے دی۔ 

جس کے بعد اسلام آباد سے وزارت قانون  نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ میں تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ 

مزید برآں پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل جج بنانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ان ججوں میں جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال شامل ہیں۔

صدر مملکت نے بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے نام کی بھی  منظوری دے دی۔ 

بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف چیسٹس ہاشم خان کاکڑ(فائل فوٹو)۔

جس کے بعد وزارت قانون نے جسٹس ہاشم کاکڑ کا بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے