جلد ماں بننے والی دیپیکا پڈوکون کی آج کل کیا مصروفیات ہیں؟
بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ و سپر ماڈل دیپیکا پڈوکون رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔
اداکارہ آج کل اپنے حمل سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور کڑھائی کر کے اپنی صلاحیتوں کو آزما رہی ہیں۔
دیپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ آج کل وہ کڑھائی کے فن اور اس کی باریکیوں سے محظوظ ہو رہی ہیں۔
دیپیکا نے اپنے ایک نامکمل شاہکار کی جھلک کے ساتھ نوٹ لکھا ہے ’امید ہے کہ میں مکمل نمونہ شیئر کرنے کے قابل ہو جاؤں گی۔‘
یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024 کو مداحوں کو اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوشخبری سنائی تھی۔
اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر 2024ء میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔