پیپلز پارٹی اسپین کا پاک فیڈریشن اسپین کی ایگزیکٹو کے اعزاز میں ظہرانہ

IMG_4189

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کی جانب سے پاک فیڈریشن اسپین کی نئی ایگزیکٹو کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پر پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں پی پی پی کے عہدیداران ، مسلم لیگ ن اسپین کے صدر حاجی راجہ اسد حسین اور دیگر معروف پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔

 ظہرانہ تقریب کی نظامت سینئر نائب صدر پاک فیڈریشن اسپین حافظ عبدالرزاق صادق نے کی جبکہ تلاوت قرآن مجید کی سعادت مرزا ندیم بیگ نے حاصل کی۔

ظہرانہ تقریب سے پاک فیڈریشن اسپین کے صدر فیض اللہ ساہی نے کہا کہ دستور اور آئین کی بات کرنا آسان ہے اور اس پر عمل کرنا مشکل ہے آئیں دستور پر مل بیٹھ کر عمل کرنے پر بات کریں 

صدر پیپلز پارٹی اسپین چوہدری اشتیاق حسین نے فیڈریشن کی ایگزیکٹو کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ الیکشن جیت کر آئے ہیں اور آپ کمیونٹی کے بڑے ہیں انہوں نے کہا کہ جو دوست ناراض ہیں ان سے ڈائیلاگ کریں کیونکہ وہ بھی ہمارے دوست ہیں ہمارے اپنے ہیں اگر مصالحتی کمیٹی کو مذید بڑھایا جا سکتا ہے تو اس میں اور لوگوں کو بھی شامل کریں

جنرل سیکرٹری پی پی پی اسپین چوہدری طارق جمال گجر نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاک فیڈریشن اسپین کو اپنے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی 

نائب صدر پی پی پی اسپین میاں عبدالروف آرائیں نے پاک فیڈریشن اسپین کی نو منتخب ایگزیکٹو کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل اب ممکن ہو سکے گا

صدر مسلم لیگ ن اسپین حاجی راجہ اسد حسین نے کہا کہ ہم پہلے بھی آپ کے ساتھ تھے اب بھی آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیض اللہ ساہی سمیت تمام ایگزیکٹو کے ارکان انتہائی تجربہ کار ہیں اور کمیونٹی مسائل کو سمجھتے ہیں 

سیکرٹری جنرل پاک فیڈریشن اسپین راجہ مختار احمد سونی نے پیپلز پارٹی اسپین کی اس عزت افزائی پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہوگی تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں اور جس سے پیار محبت کی فضا قائم ہو

اسپیکر پاک فیڈریشن اسپین افضال احمد بیدار نے کہا کہ دل بڑا رکھیں گفتگو دلائل اور ٹھنڈے دل ودماغ سے کریں 

تقریب میں افضال بیدار،پرویز اختر جانی،راجہ مختار سونی،حافظ عبدالرزاق،جاوید مغل اور ڈاکٹر قمر فاروق ،پیپلز پارٹی سپین کے صدر چوہدری اشتیاق،جاوید گل،طارق جمال گجر،عبدالروف ارائیں،محمد اقبال گجر،چوہدری نوید وڑائچ،ایاز عباسی،پاکستان مسلم لیگ نون سپین کے صدر راجہ اسد حسین،ایاز عباسی،ممتاز منیر سہوترہ،مرزاندیم بیگ،وقاص سانسی،ندیم کھیڑا اور دیگر نے شرکت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے