چاہے بیٹا ہو یا بیٹی، اولاد کا نیک ہونا ضروری ہے: صبا فیصل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ بیٹیاں جتنی پیاری اور ضروری ہوتی ہیں، اتنے ہی بیٹے بھی ضروری ہوتے ہیں، اصل چیز اولاد کا نیک ہونا ہوتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل ساتھی اداکارہ لیلیٰ زبیری اور عینی زیدی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئی اور ان تینوں نے اپنی زندگی کے تجربات سا ناظرین کا آگاہ کیا۔

دوران پروگرام بیٹوں اور بیٹی کے حوالے سے گفتگو زیر بحث آئی تو پہلے مہمان اداکارہ لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ ہم نے شروع میں ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ چاہئے اللہ تعالیٰ ہمیں بیٹے سے نوازے یا بیٹی سے ہم صرف 2 ہی بچے پیدا کریں گے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں دو بیٹیوں سے نوازا جس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ کبھی اس نے بیٹوں کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے معاشرے کے دیگر افراد یہ احساس ضرور دلاتے ہیں کہ بیٹا نہیں ہے لیکن مجھے کمی محسوس نہیں ہوئی کیونکہ بیٹیاں والدین کا زیادہ احساس کرتی ہیں پھ اب داماد آگئے ہیں وہ بالکل بیٹوں کی طرح ہی ہیں۔

اسی اثنا میں عینی زیدی نے بھی لیلیٰ زبیری کی بات سے اتفاق کیا کہ بیٹیاں والدین کی زیادہ پرواہ کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ بیٹیاں والدین کا زیادہ خیال کرتی ہیں، زیادہ پیار محبت کا اظہار کرتی ہیں جبکہ بیٹے اتنا ظاہر نہیں کرتے لیکن پیار محبت وہ بھی کرتے ہیں لیکن ان کا انداز مختلف ہوتا ہے۔

عینی زیدی کی بات کو کاٹتے ہوئے لیلیٰ زبیری نے کہا کہ میں نے نہیں دیکھا آج کل کے بیٹے والدین سے پیار محبت سے پیش آتے ہیں۔

دریں اثنا صبا فیصل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بہن کا تذکرہ کیا اور کہا کہ میری چھوٹی بہن کی دو بیٹیاں ہیں، وہ بیٹیوں کے مسائل دیکھ کر ہمیشہ شکر ادا کرتی تھی کہ اللہ نے اسے دو بیٹیوں سے نوازا کوئی بیٹا نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی دونوں بھانجیاں اب بیرون ملک چلی گئیں ہیں تو میری بہن کو احساس ہوتا ہے کہ بیٹا بھی ہونا چاہئے کیونکہ اگر بیٹا ساتھ نہ بھی ہو تو ساتھ ہونے کا احساس دلاتا ہے۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں کبھی بھی اس بات پر شکر ادا نہیں کرنا چاہئے کہ ہمیں بیٹے نہیں دیئے، یا بیٹیاں نہیں دیں بلکہ دعا کرنی چاہئے کہ وہ چاہے بیٹے سے نوازے یا بیٹی سے وہ صحت مند ہو، فرمانبردار اور نیک ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے