گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان نے پہلی پوسٹ شیئر کردی

گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

 گزشتہ ہفتے ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد سلمان خان گزشتہ رات ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے، تاہم اب وہ دبئی میں ایک ایونٹ میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر گزشتہ ہفتے ہونے والے گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پہلی پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر سلمان خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دبئی میں ایک بلڈنگ کی بالکونی میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

سلمان خان نے ویڈیو میں دبئی میں آج ہونے والے کراٹے کے مقابلے کے بارے میں بھی بتایا اور ایونٹ کے آرگنائزر سے بھی ملوایا ہے۔

ان کی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں صارفین  فائرنگ واقعے کے بعد سلمان خان کو دیکھ کر انہیں سراہتے نظر آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے