مادری زبانوں کا عالمی دن،بنگالی کمیونٹی کی بارسلونا میں دن کی مناسبت سے تقریب

IMG_4311

بارسلونا(دوست نیوز)21 فروری کو مادری زبانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔بارسلونا میں مقیم بنگالی کمیونٹی نے رامبلہ راوال پر تقریب کا انعقاد کیا جس میں کاتالونیا پارلیمنٹ کے ممبران،بلدیہ بارسلونا کے کونسلرز ، مقامی پولیس کے اعلی آفسران ، قونصل جنرلز جن میں بنگلہ دیش قونصلیٹ چین قونصلیٹ، کاسا ایشیا کے ذمہ داران پاکستانی نژاد اسپانش سوشلسٹ رہنما حافظ عبدالرزاق صادق اور پروفیسر طاہر عظیم نے شرکت کی۔

اہم شخصیات نے شہید ہونے والے نوجوانوں کی یاد گار پر پھولوں کے گلدستے چڑھائے،بنگالی نوجوانوں نے ایک ریلی نکالی اور بنگالی زبان کے حق میں نعرے لگائے،مظاہرین نے خالدہ ضیا کی بڑی تصویر والا بینر اٹھا رکھا تھا۔

یاد رہے 21فروری کا دن ہنگاموں، تشدد اور طلبا کی شہادتوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ 1952 میں بنگالی مسلمانوں کا یہ مطالبہ تھا کہ بنگالی زبان کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے، قائد اعظم محمد علی جناح کی آمد پر بھی انھوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے جب اپنی تقریر میں اپنے عزمِ مصمم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہی ہوگی تو مشرقی پاکستان کے اساتذہ، طلبا اور سیاستدانوں نے قائد اعظم کے فیصلے کو اہمیت نہیں دی۔بعد ازاں 21فروری 1952کو مظاہرے، لاٹھی چارج اور پولیس کی فائرنگ سے چار طلبا شہید ہوگئے۔ شہدا کی یاد میں آج تک اس دن کو منایا جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے