اٹلی کار حادثہ میں پاکستانی چار بچوں کی ماں جاں بحق

بولونیا(۔میاں آفتاب احمد )43 سالہ چار بچوں کی ماں پاکستانی خاتون کو بولونیا میں اپنی گلی میں اسوقت جب وہ کچرا پھینکنے جا رہی تھی ایک 70 سالہ اٹالین نے شیورلیڈ گاڑی سے فٹ پاتھ پر کچل دیا تھا اس وقت ان کے بچے بھی ہمراہ تھے اٹالین میڈیا کے مطابق یہ فیملی حال میں پاکستان سے اٹلی شفٹ ھوئی تھی اور بچوں کو سکول داخل کروانے کی جد و جہد میں تھے۔43 سالہ شمع گزشتہ روز ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔انکے بچے اور عزیز و اقارب ابھی تک شدید غم اور سکتے میں ہیں۔6۔8۔10۔12 سالہ بچے اپنی والدہ کے ساتھ نومبر 2023 میں ہی اٹلی پہنچے تھے۔اور بہت زیادہ خوش تھے۔پولیس اس ایکسیڈنٹ کو مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ھے کہ کیا 70 سالہ اٹالین ڈرائیور کسی بیماری کا شکار تھا کہ اس نے فٹ پاتھ پر چلنے والی خاتون کو اس برے طریقے سے کچل دیا جس کو بعد میں وجلی کی مدد سے کار کو اسکے بچوں کے سامنے کاٹ کر نکالا گیا۔۔مرحومہ کی فیملی نے ایکسیڈینٹ پر قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ھے۔خاتون کے خاوند نے میڈیابسے بات کرتے ھوئے کہا ھے کہ انھیں ابھی تک یقین نہیں آ رہا بچوں کو کیسے سمجھاہیں کہ اب ان کی ماں اس دنیا میں نہیں رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے