پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی روڈ حادثے میں چل بسے، بہن کی حالت تشویشناک

بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی—فائل فوٹو 

بھارت کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی اور بہن روڈ حادثے کا شکار ہو گئے، ترپاٹھی کے بہنوئی موقع پر ہی ہلاک جبکہ ان کی بہن کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج ترپاٹھی کی بہن کی فیملی کے ساتھ یہ خوفناک روڈ حادثہ جھارکھنڈ میں 21 اپریل کی دوپہر تین بجے کے قریب پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ پنکج ترپاٹھی کی بہن اور ان کے شوہر بہار سے ویسٹ بنگال جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی اور بہن کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن ان کے بہنوئی راجیش تیواری جانبر نہ ہو سکے جبکہ ان کی بہن سبیتا تیواری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج ترپاٹھی کی بہن سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سبیتا تیواری کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، اُن کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔

بالی ووڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنے والے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کی کار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے