سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر، بابر پانچویں پر چلے گئے

فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلئیرز رینکنگ جاری کر دی گئی، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے رضوان تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا بیٹر کی فہرست میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں۔

کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔ شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد 17ویں نمبر پر آ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے