عبداللّـہ زمان قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے عبداللّـہ زمان قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔

دوحہ میں جاری ایونٹ کے انڈر۔15 سیمی فائنل میں عبداللّٰہ زمان نے سنگاپور کے گولبیان کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دی۔ عبداللّٰہ زمان کی کامیابی کا اسکور 6-11، 7-11 اور 2-11 رہا۔

پاکستان کے ریان زمان کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا، 8 سالہ ریان کو انڈر۔11 کے سیمی فائنل میں کویتی کھلاڑی سلمان علی صلاح نے شکست دی۔

واضح رہے کہ عبداللّٰہ زمان اور ریان زمان دونوں بھائی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے