سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی کا چچا کے بارے میں شیکھر سمن کے کمنٹس پر سخت ردعمل

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی شارمن سہگل نے کہا ہے کہ ان کے انکل (سنجے لیلا) کی اپنے ہدف کے حصول کے لیے متحمل مزاجی اور ثابت قدمی کو اکثر غلط سمجھا جاتا ہے، جو غیر منصفانہ ہے۔ 

انکے مطابق سنجے لیلا بھنسالی بہت محنتی انسان ہیں۔ انکی استقامت بے مثال ہے۔ شارمن سہگل نے یہ باتیں اداکار شیکھر سمن کی جانب سے اپنے انکل کے حوالے سے دیے گئے کمنٹس کے جواب میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہیں۔

واضح رہے کہ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار شیکھر سمن نے ان افواہوں پر گفتگو کی تھی جس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اہداف کے حصول میں غصہ کرتے ہیں۔

شیکھر سمن کا کہنا تھا کہ وہ سخت گیر ضرور ہیں، پاگل نہیں، لیکن پرفیکشنسٹ ہیں اور آپ ہمیشہ یہ نوٹس کرینگے کہ پرفیکشنسٹ ہمیشہ غصیلے اور سخت مزاج ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے