فرانس: ہم، فلسطین کو بحیثیت ریاست تسلیم کرنے پر تیار ہیں

ہم ہمیشہ سے فلسطین اور اسرائیل پر مشتمل دو حکومتی حل کے حامی رہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ فلسطینیوں کا اپنا ملک ہو: صدر امانوئیل ماکرون

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے ایک دفعہ پھر اسرائیل سے، رفح پر حملے بند کرنے کی، اپیل کی ہے۔

ماکرون نے، جرمن چانسلر اولاف شُولز کے ہمراہ میسے برگ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں، اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

انہوں نے رفح کی صورتحال کو خوفناک قرار دیا، فائر بندی کی اپیل کی اور کہا ہے کہ "اسرائیل کو رفح آپریشن روک دینا چاہیے”۔

ماکرون نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کی خاطر بحیثیت فرانس ہم ہمیشہ سے فلسطین اور اسرائیل پر مشتمل دو حکومتی حل کے حامی رہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ فلسطینیوں کا اپنا ملک ہو۔ بنیادی طور پر ہم دو حکومتی حل کے حامی ہیں۔ اس معاملے میں فرانس کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ہم فلسطین کو بحیثیت ایک ریاست کے تسلیم کرنے پر تیار ہیں لیکن یہ اقدام موزوں وقت پر ہونا ضروری ہے”۔

ماکرون نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنی حفاظت کا حق حاصل ہے لیکن یہ حق بین الاقوامی اور انسانی قانون کے احترام کو ملحوظ رکھ کر استعمال کیا جانا چاہیے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے