فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سعودی وزیر خارجہ کا آئر لینڈ، سپین اور ناروے سے اظہار تشکر

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کے روز آئر لینڈ، سپین اور ناروے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کہ ان تینوں یورپی ملکوں نے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ وہ بدھ کے روز میڈرڈ کے دورے پر تھے ، جہاں انہوں نے کہا ۔ آپ تینوں ‘تاریخ کے ساتھ دائیں جانب کھڑے ہوئے ہیں۔’
تینوں یورپی ملکوں نے ایک منظم سفارتی کوشش کے تحت منگل کے روز فلسطین کو تسلیم کیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ یہ 28 مئی 2024 کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔
یہ یورپی ملک سمجھتے ہیں کہ ان کی یہ سفارتی مہم دوسرے یورپی ملکوں کی بھی اس جانب حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے گی۔ تاہم اسرائیل نے اس واقعے کا سخت برا مانا ہے اور ان تینون ملکوں کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔
میڈرڈ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سپین کے وزیرخارجہ جوز الباریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘ ہم یہاں سپین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے جمع ہیں جس نے اس تاریکی کے ماحول میں امید کی راہ دکھائی ہے۔ فیصل بن فرحان کے ساتھ اردن، قطر ، ترکیہ اور فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا ہم یہاں موجود ہیں تاکہ سپین ، ناروے ، آئر لینڈ اور سلووینیا کا شکریہ ادا کر سکیں جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اقدام کر کے درست فیصلہ کیا، ٹھیک وقت پر فیصلہ کیا اور تاریخ و انصاف کے دائیں طرف کھڑے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
واضح رہے سلو وینیا نے بھی اسی ماہ کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا حکم جاری کیا ہے تاہم اس کی با ضابطہ توثیق سلووینیا کی پارلیمنٹ کی کرائی جانا باقی ہے۔ امکانی طور پر پارلیمنٹ سے منطوری لینے کا یہ مرحلہ اگلے چند دنوں میں طے ہو جائے گا۔
ہسپانوی وزیرخارجہ سے پہلے عرب وزرائے خارجہ اور دوسرے حکام نے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے بھی ملاقات کی تھی۔ سانچیز نے کہا ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا امن کے لیے ضروری اقدام قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا جب توپیں بند ہو جائیں گی تو امن آ سکے گا۔ یہ ایک وقت ہو گا جب امن کے ثمرات سامنے ائیں گے۔ ان کا کہنا تھا ‘ ہسپانیہ کے عربوں کے ساتھ بڑے گہرے دوستانہ تعلقات کی روایت ہے۔ ہمارے درمیان تاریخی، تجارتی اور سیاسی معاہدات ہیں۔ ہمارے عوام کے درمیان بھی روابط ہیں اور ہمارے ملوں کے باہم معاہدے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے