غزہ پر حملے”برازیل نے اپنا سفیر اسرائیل سے بلا لیا

برازیل نے غزہ پر حملوں کے جواز میں اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ فوری طور پر کوئی متبادل سفیر تعینات نہیں کرے گا
برازیل نے غزہ پر حملوں کے جواز میں اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ فوری طور پر کوئی متبادل سفیر تعینات نہیں کرے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اس اقدام سے غزہ میں اسرائیل کی جنگ پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دی سلوا نے فروری میں اسرائیلی حکومت پر "نسل کشی” کا الزام لگایا تھا جس پر اس تنازعہ کی بنا پر برازیل اور اسرائیل کے درمیان تعلقات تلخ ہو گئے ہیں۔
اسرائیل نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے برازیل کے صدر کو ناقابلِ قبول شخصیت بھی قرار دیا تھا۔
اسرائیل نے قبل ازیں، برازیل کے سفیر فریدریکو میئر کو القدس میں یاد واشم ہولوکاسٹ میموریل سینٹر میں ایک میٹنگ کے لیے طلب کیا تھا جس کے بارے میں برازیلین ذرائع نے کہا تھا کہ میئر کو ذلت آمیز سلوک کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس کے جواب میں برازیل نے میئر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران اسرائیل میں برازیل کی نمائندگی سفارت کار فابیو فاریاس کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے