لا رامبلا سے بارسلونا سٹی کونسل نے پرندوں کی پرانی 11 دکانوں میں سے چھ کو بند کردیا

بارسلونا کے معروف سیاحتی مقام لا رامبلا سے بارسلونا سٹی کونسل نے بدھ کوپرندوں کی پرانی دکانوں 11 میں سے  چھ سٹالز کو بند کردیا ہے۔سٹالز کی یہ بندش عدالتی حکم کے بعد کی گئی ہے۔باقی پانچ سٹالز کی بندش کاانتظار کیا جارہا ہے کیونکہ وہ ایک مالک کی ملکیت ہیں اور اس نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔بارسلونا کے سب سے زیادہ بین الاقوامی ایوینیو پر تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جو 2027 میں مکمل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے