اٹلی میں پاکستانی کے ہاتھوں پاکستانی کا قتل
اٹلی کے علاقے پادووامیں اپنے ہم وطن پاکستانی کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے35 سالہ پاکستانی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔اس پر الزام ہے کہ اس نے 54 سالہ ہم وطن پاکستانی جواد اخترکو قتل کیا ہے۔مقتول جواد اختر 2002 میں ورک پرمٹ کی بدولت پادوا پہنچا تھا جبکہ چار ماہ قبل اپریل میں اس نے اٹالین نیشنلٹی حاصل کی تھی۔