ویلنسیا حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،خالد شہباز چوہان
بارسلونا: گزشتہ دنوں ویلنسیا میں ہونے والا حادثہ کسی قیامت سے کم نہیں اپنے ملک سے دور اپنوں کے لئے اپنی فیملی کا سہارا بننے کے لیے یہاں مزدوری کے لیے آئے ہوئے بھائیوں پر جو قیامت ٹوٹی اس کو محسوس کیا جا سکتا ہے،بیان نہیں کیا جاسکتا۔
صدر کاتالان فیڈریشن خالدشہباز چوہان اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ ہر بندہ جو روز گار کے لیے آتا وہ اس درد کو محسوس کر سکتا ہے اس سے بڑی کیا قیامت ہو گی اللہ تعالی فیملی کو اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرائے اور سپین میں ان کو کسی قسم کی بھی مدد یا سپورٹ میں کاتالان فیڈریشن اپنا کردار ادا کرے گی امید ہے کہ ہماری ایمبیسی اور قونصلیٹ اس قسم کے حادثہ میں کمیونٹی کے شانہ بشانہ ہوتی ہے اسی طرح تمام تنظیمات اور خاص طور پر کاتالان فیڈریشن دکھ کی اس کھڑی میں بھائیوں کے ساتھ ہے ہم ان کے دکھ کا مداوا تو نہیں کر سکتے لیکن جو ہو سکا اس کے لیے ہم حاضر ہیں اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے اور زخمیوں کو صحت عطا کرے آمین