سپین کی ڈپٹی وزیر اعظم کاغیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا مطالبہ

سپین کی ڈپٹی وزیر اعظم اور سیاسی پارٹی سمار کی بانی  یولاندا دیاس نے ملک میں موجودپانچ ملین یعنی پانچ لاکھ سے زائد اللیگل اسٹیٹس کے حامل امیگرنٹس کو لیگل یعنی قانونی حیثیت  دینے کا مطالبہ کیا ہے۔  یولینڈا دیاس نے 4 ستمبر کو اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس  پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہاکہ”پانچ لاکھ سے زائد افراد کو لیگل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ انکاقانونی حق ہے۔یاد رہے کہ”ہسپانوی پارلیمنٹ نے ایک تحریک” ریگولائرازیشن یا” کی جانب سےپیش کردہ مسودہ کی کانگریس سے منظوری کے بعد  غیر دستاویزی غیر ملکیوں کو باقاعدہ بنانےکی طرف قانون سازی کا قدم اٹھایاہے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ یکم نومبر 2021 سے پہلے سے اسپین میں رہنے والے  پانچ لاکھ سے زائد اللیگل اسٹیٹس کے حامل امیگرنٹس کو لیگل کیا جائے۔”سپین میں امیگرنٹس کو لیگل کرنے کی درخواست پر700,000 دستخط لئے گئے اور اسے 900 سے زائد این جی اوز  کی حمایت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے