اسپین،امیر گھرانوں میں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

سپین کے علاقے ابیسا میں گواردیا سول نے  میں موسم گرما کے دوران امیر گھرانوں میں چوری کرنے والے گینگ سے تعلق رکھنے کے الزام میں تین افراد جن میں  دو مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے،ان پر الزام ہے کہ ملزمان نے 22 گھروں میں ڈکیتیوں کیں ہیں، ان ڈکیتیوں کی مالیت نصف ملین یورو بنتی ہے۔ڈکیتیوں میں مہنگی ترین گھڑیاں، چشمے، زیورات، معروف برانڈز کے ہینڈ بیگز، موبائل فونزاورنقدی چرائی گئی تھی۔جن کی کل مالیت تقریباً 548,500 یورو ہے۔ملزمان ڈکیتیوں کے دوران بے ہوش کرنیوالی گیس کا بھی استعمال کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے