مسیحی راہبہ سانتا تیریسا کی قبرکشائی،جسد خاکی کس حالت میں ملا؟
سپین میں صدیوں قبل دفن کی گئی ایک مسیحی راہبہ سانتا تیریسا کا جسدِ خاکی قبر کشائی پرمجموعی طور پر سلامت ملاہے، راہبہ سانتا تیریسا کی قبر کشائی آخری بار 1914 میں ہوئی تھی۔راہبہ کا انتقال 1582 میں ہوا تھا۔متعلقہ ادارے نے بتایا کہ سانتا تیریسا کی قبر کو ریسرچ کی غرض سے کھولا گیا تھا۔ چند راہباؤں،راہبوں اور پادریوں نے سانتا تیریسا کی قبرکشائی کی۔ یہ لوگ سانتا تیریسا کے سینے، ہاتھ اور بازوؤں پر لگائی گئی زیبائشی اشیا کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔1914 میں لیے گئے فوٹوز کی مدد سے اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ 110 سال میں سانتا تیریسا کے جسدِ خاکی کی حالت میں کیا تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ چہرہ اور پیر ڈھانپے ہوئے نہیں ہیں اور بالکل ویسی ہی حالت میں ہیں جیسے 1914 میں تھے۔.