ہرروز تقریباً تیس چوری کی وارداتیں ،بارسلونا ہوائی اڈا چوری کا اڈا بن گیا
بارسلونا کے ایل پرات ائیرپورٹ پر ہرروز تقریباً تیس چوری کی وارداتیں ہوتی ہیں،جن میں مسافر اپنے قیمتی سامان سمیت ٹکٹ اور ڈاکومنٹس سے بھی محروم ہوجاتے ہیں اور یہ سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔گذشتہ روز ایک چور ایک چینی سیاح کا بیگ چھین کر فرار ہوگیا جس میں دیگر سامان کے علاوہ27,000 یورو بھی تھے۔چوروں کی ایک انوکھی واردات کا انکشاف ہوا ہے جس میں معلوم ہے کہ تین چوروں میں سے ایک وہیل چیئر پر ہوتا ہے اور وہ مسافر سے کچھ معلومات لینے کیلئے اسے روکتا ہے اور اس دوران مسافر اس کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے اور وہیل چیئر پر موجود چور کے ساتھی مسافر کا سامان لے اڑتے ہیں اورہجوم میں روپوش ہوجاتے ہیں۔ یہ سلسلہ روز کا معمول ہے۔زیادہ تر چوریاں اس علاقے میں ہوتی ہے جہاں مسافروں کی ہوائی زون میں داخل ہونے سے پہلے چیکینگ ہوتی ہے۔اور اس ایریا کی حفاظت پر پولیس موسس دے اسکوادرا کے اہلکار ڈیوٹی دیتے ہیں۔جہاں سو سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں، حالانکہ بعض سرکاری ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ ان کی تعداد سو سے زائد ہے۔پولیس کا موقف ہے کہ وہ چوروں کو پکڑ لیتے ہیں مگر وہ عدالت میں پیش ہونے کے بعد دوبارہ باہر ہوتے ہیں اور پھر چوری کے مال کی مالیت بھی بعض چوروں کو رعایت دے دیتی ہے۔