سپین کی انٹیرئیرمنسٹری نے ملک میں سیاسی پناہ سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار شائع کردئیے

سپین کی انٹیرئیر منسٹری نے ملک میں سیاسی پناہ  یعنی اسائلم سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار شائع کیے ہیں جو بین الاقوامی تحفظ یعنی انٹرنیشنل پروٹیکشن  سے انکار میں اضافے کا انکشاف کرتے ہیں۔31 اگست 2024 تک، اسائلم اینڈ ریفیوجی آفس کو سپین میں پناہ کی 111330 درخواستیں موصول ہوئیں۔وہ ملک جن کے شہریوں نے سب سے زیادہ اسائلم  کی درخواستیں دیں ان میں وینزویلا کی 42,044، کولمبیا کی 28,033 اور پیرو 7,020 درخواستیں تھیں۔سپین نے اسائلم کی 17,372 درخواستوں کو مسترد کیا۔سب سے زیادہ پناہ دینے سے اسائلم کی درخواستیں  کولمبیا کے شہریوں کی مسترد ہوئیں جن کی تعداد 9,490ہے۔اس کے بعد پیروکے 1,918 شہریوں کی اور مراکش کے 1,114شہریوں کی اسائلم کی درخواستیں مسترد ہوئیں۔سپین کی اسائلم کی درخواستوں کی منظوری کی شرح انتہائی کم ہے جو درخواستیں منظور ہوئیں ان کی تعداد 3,754 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے