رہائش کے ذریعہ ہسپانوی شہریت حاصل کرنے کے عمل میں ترمیم
سپین کی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے نے رہائش کے ذریعہ ہسپانوی شہریت یعنی سپین کی نیشنلٹی حاصل کرنے کے عمل میں ترمیم کردی اور اپلیکنٹس کے شہری طرز عمل یعنی سوک کنڈکٹ سے متعلق تبدیلیاں متعارف کرائیں ہیں۔رہائش یعنی ریذیڈنٹ کارڈ کے ذریعہ نیشنلٹی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ سپین میں رہائش کی مطلوبہ مدت کے دوران مقیم ہو۔ نیز اچھے شہری طرز عمل اور انضمام کے تقاضوں کی تعمیل کرنا بھی اس میں شامل ہے۔