امیگرنٹس کو لیگل کرنے کے عمل میں حکومتی جماعت سوشلسٹ پارٹی اور اپوزیشن کی جماعت پارتیدوپاپولرکا رویہ ناقابل فہم

سپین میں اللیگل اسٹیٹس کے حامل پانچ لاکھ سے زائد امیگرنٹس کو لیگل کرنے کے عمل میں حکومتی جماعت سوشلسٹ پارٹی اور اپوزیشن کی جماعت پارتیدوپاپولرکا رویہ ناقابل فہم ہے اور نجانے کیوں پارتیدو سوشلستا اور پارتیدوپالولرلیت ولعل سے کام لے رہی ہے اور امیگریشن نہیں کھول رہے۔ان خیالات کا اظہارامیگرنٹس کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم”ریگولاسیون یا”کے ترجمان لورینا کابیریرا نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سیاسی جماعتوں پوئیدموس اور سمار کھل کر امیگرنٹس کو لیگل کرنے کے مطالبے کی حمایت کررہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سوشلسٹ پارٹی نسل پرستانہ رویہ ترک کرے اور سپین میں مقیم امیگرنٹس کو امیگریشن دینے کے معاملے کی جانب پیش قدمی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے