ہم نے کلبز اور کھلاڑیوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا،ملک عمران
بارسلونا(پ ر)کلبز اور کھلاڑیوں کو 20٫00 ہزار یورو ،پاکستانی 60 لاکھ اور ایشین کمیونٹی کو تقریبا ایک کروڑ پچاس لاکھ کا مالی فائدہ پہنچایا ان خیالات کا اظہار کرکٹ اسپین کے منیجر ملک عمران نے کیا انہوں نے کہا کہ اگر تمام اخراجات اور بارسلونا میں ٹوٹل ٹرن آوٹ دیکھا جائے توتقریباً 2 لاکھ پچاس ہزار یورو کی ٹوٹل انویسٹمنٹ کی گئی۔
جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 7 کروڑ پچاس لاکھ بنتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش تھی اور ہے ۔کلبز اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو
اور بڑے ایونٹ میں تمام ٹھیکے ایشین کمیونٹی کے پاس رہیں ۔