اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی بینچ قائم، ’مقدمات 90 دن میں حل ہوں گے

IMG_6100
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد سے متعلق درپیش مشکلات کے حل کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی بینچ کا قیام ایک اہم پیشرفت ہے۔
پیر کو وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قانونی مسائل کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔

’خصوصی بینچ کے قیام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے، جنہیں اکثر بیرون مملک سے قانونی نظام میں رہنمائی حاصل کرنے میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بینچ کے قیام سے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش قانونی رکاوٹوں پر قابو پایا جا سکے گا۔
’خصوصی بینچ میں پیش کیے جانے والے مقدمات کو 90 دنوں کے اندر حل کیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایک تیز رفتار اور موثر عدالتی عمل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ کرے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور وزارت سمندر پار پاکستانی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے