انسانی سمگلرز کے ذریعے فرانس پہنچنے والے 303 بھارتی ‘ ڈی پورٹ ‘ ہو گئے؟

وسطی امریکہ کے لیے چارٹرڈ جہاز پر سوار ہو کر فرانس اترنے والے 303 بھارتیوں کو تفتیش کے بعد ان کے ملک بھارت واپس ‘ڈی پورٹ ‘ کیا جائے گا۔ امکانی طور پر بھارت میں اترنے والے ہیں۔

ان تمام بھارتیوں انسانی سمگلنگ کا بین لاقوامی گروہ غیر قانونی طور وسطی امریکہ کے راستے کینیڈا اور شمالی امریکی ملکوں میں داخل کرنے لایا تھا۔ لیکن تکنیکی مسئلے کا کہہ کر یہ چارٹرڈ طیارہ فرانس کے ایک دور افتادہ دیہی ائیر پورٹ پر اترا تھا۔ جہاں شک ہونے کی بنیاد پر جہاز کو آگے روانہ ہونے سے روک دیا گیا اور بعض مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس کے فوری بعد فرانسیسی پراسیکیوٹر نے ان افراد سے تفتیش شروع کر دی تھی۔ واضح رہے کچھ عرصے سے بھارتی شہریوں کے بارے میں بین الاقوامی ائیر پورٹس پر منشیات لانے لے جانے کی خبروں کے علاوہ دوسرے ملکوں میں جاسوسی کرنے اور تخریبی کارروائیوں یا ٹارگیٹ کلنگ کے جرائم میں ملوث ہونے کی خبریں معمول بنتی جارہی ہیں۔

نریندر مودی کے زیر قیادت بھارت کی شناخت میں یہ اہم تبدیلیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ نریندر مودی کے مخالف سیاستدان ان باتوں کو مودی کے طرزسیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔

امکانی طور پر فرانس سے بھارتی مشکوک 303 مسافروں کے ساتھ یہ طیارہ منگل سے پہلے نئی دہلی پہنچ جائے گا۔ یہ طیارہ فرانس میں چار دن روکے رکھا گیاہے۔ ایک متعلقہ وکیل کا کہنا تھا زیادہ تر بھارتیوں بیرون ملک روانہ کیا جائے گا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق ان بھارتیوں کے بارے میں ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ پرواز متحدہ عرب امارات سے نکاراگوا کے راستے جارہی تھی۔

فرانس کے حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں کے دوران بھی اس معاملے کی تفتیش کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔

جمعرات کے روز سے فرانس میں روکے گئے مشکوک بھارتیوں سے بھرے طیارے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کے مسافروں میں گیارہ ماہ اور اکیس ماہ کے چھوٹے بچے بھی شامل تھے لیکن اہم بات یہ ہے کہ ان چھوٹے بچوں کے ماں باپ ساتھ نہیں ہیں۔

‘دی لیجنڈ ائیر لائنز’ کے اے 340 طیارے کے فرانس میں ائیر پورٹ اترنے کے بعد پولیس کی نفری بلالی گئی جبکہ اتوار کے روز بھی اسی علاقے میں عارضی عدالت اور ججوں کو لانے کا اہتمام کیا گیا۔ جہاز نے اترنے کے بعد ایندگن بھی لینے کا کہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چارٹرڈ طیارہ انسانی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ تاہم یہ ابھی حتمی نہیں کہ چارٹرڈ طیارے پر سوار سب بھارتی واپس بھارت پہنچیں گے یا 303 سے کم تعداد کو فرانس واپس بھیجا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے