تحریک کشمیراسپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں احتجاجی مظاہرہ،پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی شرکت
بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پانچ جنوری 1949 اقوام متحدہ نے کشمیریوں کا بنیادی حق حق خودارادیت تسلیم کیا تھا لیکن پچھہتر سال گزرنے کے باوجود آج تک اس پر عمل در عمل نہیں ہو سکا کشمیری آج بھی دنیا کے ہر کونے میں اس بنیادی حق کے لئے سراپا احتجاج ہیں اسی سلسلہ میں تحریک کشمیر اسپین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جواسپین کے شہر بارسلونا کے مشہور تفریح مقام پلاسا کاتالونیا میں ہوا
احتجاج کا باقاعدہ آغاز صفی اللہ کی تلاوت سے ہوا ُنعت رسول مقبول کی سعادت قاری ارشد نقشبندی نے حاصل کی،اسٹیج سیکریٹری کے فرائض تنظیم کے جنرل سیکریٹری آصف الرحمن نے سرانجام دئیے
بچوں نے اس دن کی اہمیت کو اردو، انگریزی، کاتالان اور کاستیانوں میں سامعین کے سامنے رکھا
بچوں میں عبدالرافیع ،مروہ طارق اور ملائکہ عارف شامل تھیں
مقامی مقررین میں سردار ارشد، ملک جاوید ،عابد اقبال، راجہ مختار سونی،ڈپٹی مئیر طارق محمود اور دیگر نے خطاب کیا