اسپین میں بابا گرو نانک کی یاد میں سکھ برادری کی طرف بیساکھی میلہ ،تحریر۔مظہر حسین راجہ

بابا گرو نانک کی یاد میں سکھ برادری کی طرف بیساکھی میلے سپین کے بہت سارے شہروں میں ہر سال اپریل میں سجائے جاتے ہیں۔ دیگر کمیونٹیز کو بھی یہ میلے دیکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

ان میلوں میں پنجاب کا خالص کلچر پیش کیا جاتا ہے اور تلوار و تیر سے لڑی جانے والی جنگوں کے لائیو شو اور بہت کچھ دکھایا جاتا ہے۔

اس میلے میں ہر قسم کی کھانے پینے کی مختلف دکانیں سجائی جاتی ہیں اور جو آپ چاہیں کسی بھی دوکان سے فری میں کھائیں، اس دن کوئی پیسہ وصول نہیں کیا جاتا۔ سموسے ،مٹھائی، آئس کریم، گول گپے، نان چنے، پٹھورے، بادام پستہ کا خالص ملک شیک ، فروٹ، جوس اور چائے سب کچھ میلہ دیکھنے والوں کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ مجھے ہر سال اس میلے کی انتظامیہ کی طرف خصوصی دعوت وصول ہوتی ہے اور ریاض بھائی، قدیر بھائی، مہناز بھائی اور مالک بھائی پر مشتمل ہمارا دستہ ہر سال اس میں شرکت کرتا ہے اور بعض دفعہ کچھ دیگر دوست بھی تیار ہو جاتے ہیں اور سپین میں اپنا میلہ دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ بڑی تعداد میں پاکستانی اوورسیز کے انڈین لوگ بھی بہت زیادہ کتلونیہ و دیگر صوبوں میں اباد ہیں جن میں سے زیادہ تعداد پنجابیوں کی ہے۔