عام خیال ہے کہ ہم ٹیکس ادا نہیں کرتے یہ تاثر غلط ہے، میاں منشاء

پاکستانی بزنس مین میاں محمد منشاء نے عام خیال ہے کہ ہم ٹیکس ادا نہیں کرتے، یہ تاثر غلط ہے۔

آئی پی او سمٹ سے خطاب میں میاں محمد منشاء نے کہا ہے کہ حکومت کا حجم کم کرنا ہوگا، دو تہائی سرکاری ملازمین کے پاس کام نہیں ہے۔

میاں محمد منشاء نے مزید کہا کہ 3 سال سے ایک جج کیس سن کر بیٹھ چکا ہے فیصلہ نہیں دے رہا۔ عدالتی نظام کا ازسر نوجائزہ لینا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں افسر شاہی بہت لمبی ہے، ہمیں اعتماد کی فضاء بحال کرنی ہے، ہمیں بنیادی چیزوں کو بہتر بنانا ہوگا۔

پاکستانی بزنس مین نے یہ بھی کہا کہ گوادر بندرگاہ سے مال کراچی کے راستے لاہور بھیجنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسین داؤد بہت اچھی بات کرتے ہیں کہ 1960 کے قوانین لاگو کردیں سب چل پڑے گا۔

میاں محمد منشاء کا کہنا تھا کہ بلند شرح سود پر اپنے صارفین سے ہمدردی کرتا ہوں، ملکی قوانین مدنظر رکھتے ہوئے میں پبلک ہونے کے بجائے پرائیوٹ رہنا چاہوں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں منافع باہر لے کر نہیں جاسکتیں، برآمدات میں اپنی پیداواری لاگت کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے