نواز شریف کیخلاف مسلط سازش نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، رانا ثناء
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف مسلط سازش نے ملک کا بیڑہ غرق کیا۔
فیصل آباد کے علاقے پینسرہ میں جلسے سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 4 سال تک نفرت اور گالیوں کا کلچر پروان چڑھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پونے 4 سال مخالفین کو دھمکیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، میرا نام لے کے کہتا تھا چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ فتنہ پرور شخص نے ریڈیو پاکستان اور کور کمانڈر ہاوس پر حملہ کروایا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن میں ہمارا عمل دخل نہیں، جس نے جو لاقانونیت پھیلائی ہے وہ اس کا جواب دے گا۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے خلاف مسلط سازش نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، الیکشن جیت کر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔