بارسلونا/اٹلی بریشیا میں نیزہ بازی میلہ سجنے جارہا ہے۔جس میں تمام شہسواروں سواروں کو شرکت کی دعوت عام ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف شہسوار سوار چوہدری آصف کدھرنے کیا انہوں نے کہا کہ بارسلونا اسپین میں کامیاب نیزہ بازی میلہ کے بعد اب اٹلی کے شہر بریشیا میں ہم اپنے ثقافتی کھیل کو لے کر جا رہے ہیں

میاں رفاقت نواب آف امرہ نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے کھیل کو یورپ بھر میں متعارف کرانا ہے۔اور بریشیا اٹلی اس کی پہلی کڑی ہے۔اس کے بعد دیگر ممالک میں بھی کامیاب میلے کرائیں گے ۔انہوں نے کہا تمام شائقین نیزہ بازی کو دعوت ہے کہ وہ میلہ میں تشریف لائیں اور اسے کامیاب بنائیں جو ہم سب کے لئے ضروری ہے۔

امن عادل کدھر،ریحان عادل کدھرنے کہا کہ ہم برطانیہ میں زیر تعلیم ہیں اور اپنے بڑوں کو اس کھیل میں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے دیکھا تو شوق پیدا ہوا ہے۔ہم بھی بریشیا میں نیزہ بازی کریں گے اور بہترین کھیل پیش کریں گے تاکہ مقامی لوگوں میں اس کھیل میں دلچسپی پیدا ہو اور ہم اپنے بڑوں کے کھیل کو مزید ترقی دے سکیں
عمر خان نے کہا کہ بریشیا اٹلی کے میلہ کے بعد ہم پلان کررہے ہیں کہ بارسلونا میں بھی بڑا نیزہ بازی کا میلہ ہو اس کے لئے گراونڈ تیار کئے جارہے ہیں انہوں نے تمام نیزہ بازی پسند کرنے والوں کو دعوت دی ہے کہ وہ بریشیا اٹلی پہنچیں اور میلہ کو کامیاب بنائیں
اس موقع پر چوہدری دلدارنے کہا کہ نیزہ بازی صرف ہمارا شوق ہی نہیں بلکہ اپنے اس کھیل کی ترویج بھی ہے ۔ہم نیزہ بازی کے کھیل کو یورپ بھر میں متعارف کرائیں گے اور اس کھیل کے شائقین کو جمع کریں گے تاکہ کھیل بھی پروان چڑھے اور رونقیں بھی لگیں
بریشیا اٹلی میں ہونے والے نیزہ بازی کے میلہ کے لئے ججز کا بھی اعلان کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران میاں جاوید اقبال،ملک ناصر امرہ،ٹائیگر بٹ،محمد عبداللہ کدر،شریف گجر امرہ،سید فرحت عباس شاہ،چوھدری عثمان کدر،ارشد کدر،سید عمران شاہ بھی موجود ہیں جنہوں نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا
