بارسلونا(دوست نیوز)جشن عید میلاد النبی ﷺکے حوالہ سے عظیم الشان محفل کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین بارسلونا سنٹرمیں ہوا۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کی سعادت زمان قادری اور قدیراے خان تمغہ حسن کارکردگی نے حاصل کی۔جبکہ نظامت کے فرائض مولانا حافظ مدثر اقبال نے سرانجام دئیے

علامہ مفتی اعجاز قادری(خطیب اعظم منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین )سید علامہ ضیغم عباس نقوی(امام بارگاہ فاطمیہ فاؤنڈیشن بارسلونا)نے نبی کریم ﷺ کی آمد اور محبت رسول ﷺ پر مختصر خطاب فرمایا ۔

محفل سے پیغام پاکستان،اتحاد بین المسلمین کا خوبصورت پیغام دیا گیا۔ایک ہی اسٹیج سے نبی کریم ﷺ کی مدحت اہل تشیع عالم دین سید علامہ ضیغم عباس نقوی اور اہل سنت کے عالم دین علامہ مفتی اعجاز قادری بیان کی گئی اور اس موقع پر اہل تشیع اور اہل سنت کے نعرے بلند کئے گئے اتحاد ویگانگت کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

عالمی مبلغ قرآن صدارتی ایوارڈ یافتہ فخرالقراء قاری نیشنل اسمبلی و پاکستانی ٹیلی ویژن ایوارڈ یافتہ ہلال امتیاز تمغہ ستارہ امتیاز حسن کارکردگی قاری سید صداقت علی شاہ نے قرآن سنا پر محفل پر وجد طاری کردیا۔تلاوت قرآن مجید کے ساتھ نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبت پیش کی ۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر عاشق قرآن افراد سے بھری ہوئی تھی۔نعروں سے ایمان کے جوش وجذبہ کا اظہار کرتے رہے۔

مہمانان گرامی میزبان چوہدری عبدالغفار مرہانہ (سابق صدر پاک فیڈریشن اسپین)محمد شریف جعفری(خادم اعلی امام بارگاہ فاطمیہ فاؤنڈیشن)ڈاکٹر احسان الہی (سی ای او الائی کیش اینڈ کیری) تھے۔

محفل کو آرگنائزر محمد اویس شریف، محمد بلال شریف،رضوان کاظمی نے کیا۔
