جس علاقے سے سیاست کی وہاں کی حالت بدل دی، ہمایوں اختر
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینئر رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ میں نے جس علاقے کی سیاست کی وہاں کی حالت بدل دی۔
تاندلیانوالہ کے حلقے این اے 97 میں انتخابی جلسے سے خطاب میں ہمایوں اختر نے کہا کہ جو لوگ یہاں 1950 سے سیاست کررہے ہیں، وہ حالت تبدیل نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اب تاندلیانوالہ کی حالت بھی بدلیں گے، اپنی باقی سیاست تاندلیانوالہ کی حالت بدلنے کےلیے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔
آئی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عوام ایک موقع دیں، تاندلیانوالہ کی حالت بدل دیں گے۔
پی پی 103 کے امیدوار رانا نعیم اقبال کے ہمراہ ہمایوں اختر نے موضع گڑھ فتح شاہ کا دورکیا۔
دونوں رہنماؤں نے تاجر برادری اور اندرون سے ملاقاتیں کرکے پارٹی منشور سے آگاہ کیا۔