نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کی آل کمیونٹی آرگنائزیشن کا نفرنس منعقد ہوئی جس میں اوور سیز کمیونٹی کی جانب سے وطن عزیز پاکستان اور ریاست پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ، اقوام عالم میں پاکستان کے پروقار مقام اور کردار پر فخر کیا گیا اور ساتھ ساتھ پاکستانی امریکن کمیونٹی کو یقین دلایا گیا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لئے پاکستان میں ہر ممکن سہولیات ، ان کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

نیو یارک میں اوور سیز کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم اوور سیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن ( او پی جی ایف) کے زیراہتمام آل کمیونٹی آرگنائزیشن کا نفرنس منعقد ہوئی جس میں اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیر مین سید قمر رضا، پارلیمانی سیکرٹری برائے اوور سیز پاکستانی چوہدری احسان اللہ باجوہ ، فیڈرل سیکرٹری محب علی پلپوتو، کشمیری رہنما فرحت میر ، مڈویسٹ چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور، پریذیڈنٹ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ، یورپین پاکستانی کمیونٹی رہنما سردار ظہور ، ندیم بھٹی ( جرمنی ) نے خصوصی شرکت کی ۔

کا نفرنس کے اہتمام میں اوپی جی ایف کے چیر مین ظہیر اختر مہر، چیف آرگنائزر ملک سلیمان، پریذیڈنٹ طاہرہ شریف ، جنرل سیکرٹری میاں اطہر حفیظ ، لیگل ایڈ واز ٹر شیر از خان ،سینئر ایڈوائزر فرحت میر، ملک سجاد، طاہر میاں ، منور حسین ریاض ، ولیم شہزاد، صالح سمیع ، طاہر سندھو اور اعجاز شیخ سمیت ساتھیوں نے کردار ادا کیا۔

کا نفرنس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم نمائندہ تنظیموں اور کمیونٹی قائدین اے پی پیک کے ڈاکٹر اعجاز احمد، اسد چوہدری، پیک یوایس اے کے ہمایوں شبیر ، ارشد گل، پاکستان کرسچین ایسوسی ایشن کے ولیم شہزاد ، جیمز سپرئین ، خیبر سوسائٹی کے خالد خٹک، نیولائف مینارٹی ہیومین رائٹس کونسل کی راحیلہ اسلم ، آسیہ شبیر ، پاسووتنظیم کی عطیہ شہناز ، شاہین کھو کھر ، سونی وطن گلگت بلتستان کے نسیم گلگتی، سمال بزنس چیمبر آف کامرس نیو یارک کے سید علمدار حسین شاہ، پی پی پی یوایس اے کے سرور چوہدری، مسلم لیگ (ن) احمد جان ، راجہ رزاق، دانش ملک سعید الحسن ، اٹارنی فارس فیاض محمد سلیم، اعجاز علوی ، عاصم اکرام ، نیو یارک سٹیٹ سینیٹر سٹیور ھوڈز آفس کے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ،سعید حسن سمیت کمیونٹی قائدین اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کا نفرنس میں نظامت کے فرائض سینئر صحافی نئیر علی نے انجام دیئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ طاہر میاں نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔
کا نفرنس کے منتظم اور اوپی جی ایف کے چئیر مین ظہیر اختر مہر اور چیف آرگنائزر ملک سلیمان نے اپنے تمام ساتھیوں کی جانب سے مہمانان خصوصی اور شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیو یارک میں پاکستانی امریکن کمیونی کا نمائندہ اجتماع جہاں اوورسیز کمیونٹی کے معاملات و مسائل کو اجا گر کر رہا ہے وہاں حکومت پاکستان اور ریاست پاکستان کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کر رہا ہے۔

ظہیر اختر مہر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کے لئے نارتھ امریکہ، یورپ، مڈل ایسٹ سمیت دنیا کے اہم خطوں سے ایمسیڈ رایٹ لارج مقرر کئے جائیں، ائیر پورٹس پر گرین چینل قائم کئے جائیں ، ذاتی استعمال کے موبائیل فون کے استعمال پر کوئی پابندی عائد نہ کی جائے، پاکستانی امریکن کمیونٹی کو او پی ایف میں نمائندگی دی جائے ، اوورسیز کی اراضی اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اوورسینر پاکستانیوں کے ملک کو بھیجے جانیوالے زر مبادلہ کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا درجہ دے کر مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیرمین سید قمر رضا نے ظہیر اختر مہر، ملک سلیمان اور طاہرہ شریف سمیت او پی جی ایف کے ارکان کو نیو یارک میں کامیاب آل کمیونٹی آرگنائزیشن کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم یہ کہتے ہیں کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ، وہاں ہم یہ بھی کہیں گے کہ اوور سیز پاکستا نیز ملک وقوم کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے دفاعی محاذ پر معرکہ حق میں فتح حاصل کی ہے، ویسے ہی معیشت کے محاذ پر معرکہ حق میں اوور سیز پاکستانیز ، وطن عزیز کو کامیابی و کامرانیوں سے ہم کنار کریں۔

چیر مین قمر رضا کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز میں ان کے باوقار مقام کو یقینی دلانے میں بھی دن رات کوشاں ہوں اور ہمیشہ رہونگا۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز کمیونٹی کے 90 فیصد مسائل اراضی و املاک کے تحفظ سمیت دیگر امور سے متعلقہ ہوتے ہیں، اس سلسلے میں قائم کی جانیوالی خصوصی عدالتیں برائے اوور سیز پاکستا نیز ، مقدمات کے فیصلے 90 روز میں کریں گے۔ اوور سیز پاکستانی ، اپنے کیسوں کی اندراج اور سماعت کے حوالے سے بیرون ممالک میں رہتے ہوئے آن لائین پیروی کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتا ہوں کہ اوور سیز کے لئے پاکستان میں الگ بنگ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ اوور سیز کمیونٹی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے
قوامی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اوور سیز پاکستانیز چوہدری احسان الحق باجوہ کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ملک وقوم کے لئے سب سے بڑی خدمت اربوں ڈالرز کا وہ، زرمبادلہ ہے کہ جو وہ ہر سال پاکستان بھجواتے ہیں۔ اوور سیز پاکستانیز ، بنکنگ چینل کے ذریعے زر مبادلہ پاکستان بھجوائیں۔ انہوں نے میں برملا کہوں گا کہ جو اوور سیز پاکستانیوں کی قدر نہیں کرتے ، اوور سیز پاکستانیوں کو بھی ان کی قدر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ احسان الحق باجوہ نے کہا کہ جب تک قومی اسمبلی میں موجود ہوں، ہرلمحہ اوور سیز پاکستانیوں کے حق میں آواز اٹھاؤں گا، میرے آفس کے دروازے ہر اوور سیز پاکستانی کیلئے بلا امتیاز کھلے ہیں۔ احسان باجوہ نے اپنے خطاب کے آخر میں پاکستان ہمیشہ زندہ آباد کے نعرے بھی لگوائے۔
مڈویسٹ چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ، کشمیری رہنما فرحت میرسمیت دیگر کا بھی کہنا تھا کہ اور سیز پاکستانیوں کی شکل میں پاکستان سے باہر ایک پاکستان آباد ہے، اوور سیز پاکستانیوں کے دل، ہر لحہ وطن سے ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود، پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اوور سیز پاکستانیوں کے نہ صرف مسائل حل ہونے چاہیے بلکہ ایسی تجاویز کو بھی عملی شکل دینے چاہیے کہ جن سے ان کے کے کردار کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے۔
اوور سیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کی پریذیڈنٹ طاہرہ شریف نے مہمانان خصوصی بالخصوص چیر مین سید قمر رضا اور تمام کمیونٹی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اوور سیز کنونشن اور وز یر اعظم سے ملاقات کے بعد نیو یارک میں آل کمیونٹی آرگنائزیشن کا نفرنس کے انعقاد کا مقصد ہے کہ اوور سیز کمیونٹی کے جو مطالبات، اسلام آباد میں پیش کئے گئے تھے، وزیر اعظم پاکستان کے دورہ نیو یارک کے دوران ان کی پیروی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اوور سیز کمیونٹی کی نمائندگی اور انکے موثر کردار کے لئے اپنا ہرممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔
