ہم کیوں مداحوں کے سامنے پرفیکٹ زندگی کی جھوٹی تصویر کشی کرتے ہیں؟ صحیفہ جبار خٹک

صحیفہ جبار خٹک—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ ہم کیوں اپنے مداحوں کے سامنے پرفیکٹ زندگی کی جھوٹی تصویر اور لا حاصل مقاصد پیش کرتے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر صحیفہ جبار خٹک نے ایسے وقت طویل پوسٹ شیئر کی ہے جب سوشل میڈیا پر ہر طرف قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ ملک اور گلوکار عمیر جیسوال کی اداکارہ ثناء جاوید سے طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہم کیوں صرف شادی شدہ زندگی میں پیش آنے والے اچھے لمحات شیئر کرتے ہیں اور ناخوش گوار لمحات اور طلاق یا علیحدگی کو خفیہ رکھتے ہیں؟

انہوں نے ساتھی اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز سمیت نامور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور ان سے درخواست بھی کی کہ اپنے فالوورز اور مداحوں کو وہ سکھائیں جو ہمارے والدین نے ہمیں نہیں سیکھایا کہ کیسے شادی جیسے نازک رشتے کو نبھانا ہے، کیسے اس رشتے میں رہ کر چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ جب آپ سوشل میڈیا پر اپنی شادی، برائڈل شاور، بے بی شاور، ہنی مون اور دیگر خوش گوار لمحات شیئر کرتے ہیں تو مداحوں کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ آپ نے اس رشتے میں رہ کر کن چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔

صحیفہ جبار خٹک نے یہ بھی لکھا ہے کہ اپنے مداحوں کو بتائیں کہ آپ نے زندگی میں جو حاصل کیا ہے وہ کیسے کیا ہے؟ اس کے لیے کن مشکلات کا سامنا کیا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے