بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا

بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا ویزہ جاری کر دیا گیا، نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کر دیے۔

ویزے جاری ہونے کے بعد بھارتی ٹینس ٹیم کا ڈیوس کپ کےلیے پاکستان آنا یقینی ہوگیا، بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو دلی سے اسلام آباد پہنچے گی۔

بھارتی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچے گی، جس میں 7 کھلاڑی، 5 آفیشلز  شامل ہوں گے، جبکہ ڈیوس کپ کی کوریج کےلیے چند بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

پاک بھارت ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں 3 اور  4 فروری کو اسلام آباد میں مقابل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے