افواج پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کا ضابطہ اخلاق جاری

فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور افواجِ پاکستان کا ضابطۂ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس اول، سول آرمڈ فورسز اور افواج ثانوی اور ثالثی درجے کی ذمہ دار ہوں گی، افواجِ پاکستان صرف انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ہوں گی۔

سول آرمڈ فورسز بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ پریس کی حفاظت، انتخابی سامان کی ترسیل اور ووٹوں کی گنتی پر سیکیورٹی مہیا کریں گی۔

 ضابطۂ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ افواج پولنگ عملے کی ذمہ داری نہ سنبھالیں، انتخابی مواد اپنی تحویل میں نہ لیں، پریزائیڈنگ افسر اور پولنگ افسر کے کسی کام میں مداخلت نہ کریں۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ افواج پریزائیڈنگ افسر، پولنگ افسر کے کسی کام میں مداخلت نہ کریں، پولنگ اسٹیشن کے باہر انتخابی بے قاعدگی کے الزام کا افواج خود جواب نہ دیں، بلکہ مسئلہ کو پریزائیڈنگ افسر کے علم میں لائیں۔

افواج پاکستان آئین کے آرٹیکل 220 /245 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ اور الیکشن ایکٹ کے تحت خدمات سر انجام دیں گی۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ افواج مشکوک ووٹرز کی نشاندہی کریں گے تاکہ پولیس ایسے ووٹرز کی پولنگ اسٹیشن داخلے سے پہلے تلاشی لیں تاکہ کوئی ہتھیار ممنوعہ چیز پولنگ اسٹیشن کے اندر نہ لے جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے