پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی کی وجہ 9 مئی واقعات قرار

پنجاب کے عوام کی اکثریت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقبولیت میں کمی کی اہم وجہ 9 مئی کے واقعات کو قرار دے دیا۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ (آئی پور) نے نیا سروے جاری کردیا، جس کے مطابق 54 فیصد نے کہا کہ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی کی اہم وجہ بنے۔

سروے میں 28 فیصد نے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی نہ ہونے کا دعویٰ کیا، صوبے سے 77 فیصد افراد 8 فروری کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بھی تیار ہیں، انہوں نے ووٹ ڈالنے کا پکا ارادہ ظاہر کیا۔

سروے میں 13 فیصد لوگوں نے الیکشن سے عدم دلچسپی ظاہر کی۔

آئی پور نے پنجاب سے 3 ہزار سے زائد افراد کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے