پاکستانی فیملی کے گھر میں آگ لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق

شارجہ میں پاکستانی فیملی کے گھر میں آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

آتشزدگی کے واقعے میں خاندان کا سربراہ اور بیٹی جاں بحق ہوئے، جبکہ خاندان کے مزید 3 افراد جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں انتہائی نگہداشت میں داخل کیا گیا ہے۔

پریس قونصلر محمد صالح کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن سفارتی امداد فراہم کی جا رہی ہے، آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی خاندان کے ساتھ ہیں۔

سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے والوں کو طبی امداد قاسمیہ اسپتال میں فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے