بارسلونا/پاکسلونا ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں محفل میلاد مصطفی ﷺکا انعقاد ہوا
اس ایمان افروز محفل میں ڈائریکٹر منہاج القرآن اسپین علامہ مفتی محمد اعجاز قادری اور امریکہ سے تشریف لائے عالم دین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری نے سیرت النبیﷺپر خوبصورت خطاب فرمایا۔
وہ فرماتے ہیں کہ اُن کے چہرۂ انور کی قسم، جس طرح سورج اور چاشت کی روشنی چہرے کے نور سے منور ہوتی ہے، یہاں قسم کے ذریعے آپ ﷺ کے چہرۂ انور کے نور اور حسن کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ پھر اس میں رات اور صبح کے حوالے سے بھی مثال بیان کی گئی ہے؛ یہاں چاند سے مراد صرف چاند نہیں بلکہ اس کی روشنی اور پورے وقت کی کیفیت بھی مراد لی جا سکتی ہے
ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری فرماتے ہیں کہ اُن کے چہرۂ انور کی قسم، جس طرح سورج اور چاشت کی روشنی چہرے کے نور سے منور ہوتی ہے،اور رات کی قسم، حبیبِ کریم ﷺ کی زلفوں کی قسم، یہاں قسم کے ذریعے آپ ﷺ کے چہرۂ انور کے نور اور حسن کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ پھر اس میں رات اور صبح کے حوالے سے بھی مثال بیان کی گئی ہے؛ یہاں چاند سے مراد صرف چاند نہیں بلکہ اس کی روشنی اور پورے وقت کی کیفیت بھی مراد لی جا سکتی ہے۔
علامہ مفتی محمد اعجاز قادری نے کہا کہ جب اللہ انسان کے اندر سے بول سکتا ہے تو پھر یہ کوئی عام لفظ نہیں، یہ تو پیغمبر کی بات ہے۔ میں ولی کی زبان بن جاتا ہوں، زبان ولی کی ہوتی ہے اور بولتا خدا ہے۔ میرے راستے میں یہ بھی وارد ہوا ہے کہ میں بندے کا ہاتھ بن جاتا ہوں، میں بندے کے پاؤں بن جاتا ہوں؛ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ولی کے بارے میں فرمایا۔ جب اللہ بندے کے اندر سے بولتا ہے تو سننے والے اور انسان سب ایک جیسے نہیں ہوتے۔ کچھ لوگوں کو بات سمجھ نہ آئے تو کفر کے فتوے شروع کر دیتے ہیں، اور کچھ لوگوں کو کلام سمجھ نہ آئے تو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر دل میں دنیا سما جائے، غرور اور تکبر جگہ بنا لیں تو انسان کی زبان سے شیطان بولتا ہے، اور اگر دل میں رب کی محبت سما جائے تو انسان کی زبان سے رب کی بات ظاہر ہوتی ہے۔
خطاب کے دوران جذباتی انداز میں نعرے بلند ہوتے رہے۔انجمن طلبا اسلام کی یاد تازہ ہوگئی جب معروف سیاسی سماجی شخصیت اور سابق طلبا رہنما چوہدری ساجد گوندل نے انجمن انداز میں نعرے بلند کئے ۔
محفل میلاد مصطفی ﷺکا آغاز تکاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت مولانا محمد اسحاق نے حاصل کی جبکہ معروف عالمی شہرت یافتہ نعت خوان محمد شوکت اویسی اور معروف نعت گو محمد ضرغام حیدر مصطفوی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔
محفل کی نظامت کے فرائض راجہ ساجد محمود نے سرانجام دئیے۔
