پاکسلونا کلچرل ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام بزم مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور نعتیہ مشاعرہ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری کی صدارت میںCafé Zauq کیفے زوک ریسٹورنٹ پر منعقد ہوا۔نعتیہ مشاعرہ رات گئے تک جاری رہا اور سامعین کلام سے لطف اندوز ہوتے رہے، شعراء کو نعتیہ کلام پر خوب داد دی۔

مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کی سعادت قاری عطا المصطفیٰ نے مظہر حسین راجہ، محمد شوکت اویسی اور صدارتی ایوارڈ یافتہ قدیر احمد خان نے ہدیہ عقیدت پیش کی ۔
مقامی شعرا میں بزرگ شاعر افضال احمد بیدار، رانا نئیر اقبال،نئیر اقبال نجمی اور مدثر حسین مدثر نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔اور خوب داد سیمٹی۔

معروف نعت خواں محمد ضرغام حیدر مصطفوی نے ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری کی لکھی نعت پڑھی تو ہال سبحان اللہ سبحان اللہ کے ورد سے گونج اٹھا

قونصل جنرل محترم مراد علی وزیر نے بھی خصوصی شرکت کی اور اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہمیں رسول کریم ﷺکی حیات طیبہ کے ساتھ ساتھ ان کی عملی زندگی کو بھی اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا چاہئیے،ہمیں اپنی اولاد خاص طور پر بچیوں کو جنہیں نبی کریم ﷺنے بھی یہ حق دیا ہے کہ وہ اپنی پسند کا اظہار کرسکیں اور والدین کو بھی چاہئیے کہ جب ان کی زندگی کا فیصلہ کریں تو ان سے ان کی رضامندی کو ضرور پوچھا کریں۔قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کہا کہ مجھے علم ہوا ہے کہ پاکستانی والدین اپنی جوان بچیوں کو اسکول وکالج بھی نہیں بھیجتے یہ بہت بڑی زیادتی ہے۔والدین کو چاہئیے کہ وہ تربیت ایسی کریں کہ باہر کا معاشرہ ان پر اثر انداز نہ ہو سکے
مشاعرہ آخر میں ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد وصول کی۔انہوں نے اپنی نئی کتاب کا تعارف بھی پیش کیا۔ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری نے قونصل جنرل مراد علی وزیر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد ہی یہ ہے کہ ہم صرف میلاد نہ منائیں بلکہ اپنی زندگیوں میں نبی کریمﷺ کی زندگی کو اپنائیں

اس تقریب کی نقابت راجہ ساجد محمود اور مظہر حسین راجہ نے کی۔
صدر پاکسلونا ایسوسی ایشن راجہ شفیق الرحمن ڈاکٹر محمدظفر اقبال نوری کو تحفہ دیا جو انہیں بارسلونا کی خوبصورت یاد دلاتا رہے گا۔
