وکی جین کی نئی تصاویر، انکیتا لوکھنڈے کے مداح حیران و مایوس
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 17 سے بے گھر ہونے کے بعد وکی جین کی تصاویر نے انکیتا لوکھنڈے کے مداحوں کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکی جین نے حال میں بگ باس سے بے گھر ہونے کے بعدایک پارٹی کا اہتمام کیا۔
پارٹی کی تصاویر نے اُن کی اہلیہ اور بگ باس کی شریک ممبر انکیتا لوکھنڈے کے مداحوں کو حیران اور مایوس کیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ وکی جین کی پارٹی میں ایشا مالویہ، عائشہ خان اور ثنا خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آئے ہیں، ان کی تصاویر رومانٹک انداز میں بھی ہیں۔
تصاویر سامنے آنے کے بعد یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جن میں سے ایک وکی جین اور پوروا رانا کی ہے، جس میں دونوں کیمرے کو دیکھ کر مسکرارہے ہیں۔
ان تصاویر پر انکیتا لوکھنڈے کے ماحوں نے وکی جین کو تنقید کا نشانہ بنایا ، ایک نے تبصرہ کیا کہ ’اور ان کی ممی کو لگتا ہے ان کا بیٹا کچھ بھی نہیں کرتا‘۔
ایک تبصرے میں مزید کہا گیا کہ ’غلطی سے بھی یہ تصویر انکیتا تک نہیں پہنچی چاہیے‘، دوسرے نے کہا کہ ’یار وکی بھیا انکیتا کا یقین مت توڑنا، وہ آپ سے بہت پیار کرتی ہے‘۔
ان تبصروں پر پوروا رانا نے بھی ردعمل دیا اوران پر نفرت پھیلانے کا الزام لگایا۔
اپنے تبصرے میں پوروا رانا نے لکھا کہ اتنی نفرت کیوں ہے تم میں؟میرے دونوں ہی دوست خوش ہیں،یہاں ڈرامہ تلاش مت کروں کچھ بھی نہیں ملے گا۔