اسلام آباد پولیس نے الیکشن کیلئے 30 کروڑ روپے مانگ لیے
اسلام آباد پولیس نے وفاقی حکومت سے الیکشن کیلئے 30 کروڑ روپے مانگ لیے۔ فنڈ سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے، فیول اور رینٹل گاڑیوں کی مد میں خرچ ہوگا۔
اسلام آباد پولیس کو عام حالات میں 75 چھوٹی، بڑی گاڑیوں کی ضرورت ہے، الیکشن میں یہ ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔