2013 میں کے پی میں پی ٹی آئی حکومت بننے دینا غلطی تھی، نواز شریف

نواز شریف: فوٹو انسٹا گرام: پاکستان مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم  لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2013 میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت بننے دینے کو غلطی قرار دے دیا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران میاں نواز شریف نے کہا کہ2013 میں  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے ہی نہیں دینی تھی، نہ ہوتا بانس، نہ بجتی بانسری۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں، یہ بیماری خیبرپختونخوا سے ہی آئی ہے، خیبر پختونخوا کے عوام کو اب ذمے داری کا ثبوت دینا ہوگا، خیبر پختونخوا کے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ کس قسم کے بندے کو موقع دیا، اس سے پوچھیں کہ 4 سال میں کیا کیا ہے؟ کوئی ایک منصوبہ بتا دو، آپ نے مہنگائی کر کے غریب کی کمر توڑ دی، آپ نے بجلی مہنگی کر دی، میرے دور میں بجلی مہنگی نہیں تھی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن آئے اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنا سکتے ہیں، میں نے مولانا کو کہا کہ عددی لحاظ سے ان کی تعداد زیادہ ہے، 2018 میں پنجاب میں مسلم لیگ نے کی اکثریت تھی لیکن حکومت بنانے نہیں دی گئی۔

نواز شریف نے کہا کہ مجھے آج لگتا ہے مولانا کی بات نہ سن کر غلط فیصلہ کیا، اس کو موقع ہی نہیں دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے