لاہور میں بڑے بڑے برج الٹائے، اب این اے 97 میں تبدیلی لا کر دکھائیں گے، ہمایوں اختر
استحكام پاكستان پارٹی (آئی پی پی) كے سینیر نائب صدر اور امیدوار ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ لاہور میں بڑے بڑے برج الٹائے، انشااللّٰہ اب این اے 97 میں تبدیلی لا کر دکھائیں گے۔
فیصل آباد کے علاقے کنجوانی میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 97 كے عوام اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی دیكھیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اب اس حلقے میں تھانے کچہری اور كمیشن کی سیاست نہیں ہوگی، این اے97 میں اب تبدیلی آگئی ہے، صرف عوام کی خدمت ہوگی۔
جلسے میں احسن ریاض فتیانہ، چیئرمین بلدیہ چوہدری سعید، چوہدری صادق گجر، رانا عتیق الرحمان، چوہدری خلیق گجر نے شرکت کی۔