پاکستان فورم اسپین کے زیراہتمام  "اتحاد بین المسلمین کانفرنس،سید مولانا محمد عبدالخبیر آزادکا خصوصی خطاب

IMG_4844

بارسلونا15 جولائی 2025(دوست نیوز)پاکستان فورم اسپین کے زیراہتمام بارسلونا میں   "اتحاد بین المسلمین کانفرنس “اور پیغام پاکستان کا فروغ کے عنوان سے قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سید ذوالقرنین شاہ نے کی ۔کانفرنس کے مہمان خصوصی معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کے مہمان خطیب بادشاہی مسجد لاہور اور چئیرمین روئت ہلال کمیٹی پاکستان سید مولانا محمد عبدالخبیر آزاد تھے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت حافظ قیصر اقبال اور قدیراے خان نےحاصل کی

نظامت کے فرائض حافظ عبد الرزاق نے ادا کئے۔کانفرنس میں مقامی علماء کرام مولانا عبدالرشید شریفی،مولانا محمد معروف ،مفتی محمد موسی،مولاناضیعم عباس نقوی،مولانا مظفر نقوی اور مولانا سید عبدالخبیر ازاد نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام علماء اکرام نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرقہ واریت پھیلانے والوں کو ملک اور اسلام دشمن قراردیا۔انہوں نےامن بھائی چارے اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشروں کی تعمیر امن کی کوششوں سے ہوتی ہے آج ہم ان معاشروں کو ترقی یافتہ کہتے ہیں جن میں امن،رواداری اور اتحاد نے فروغ پایا۔پاکستان کی ترقی بھی امن اور اتحاد بین المسلمین میں پوشیدہ ہے،تمام علماء اکرام نے صدر پاکستان فورم سید ذوالقرنین شاہ کی اس مسلسل کاوش کو سراہا اور کہا کہ سید ذوالقرنین شاہ جیسے افراد ہی معاشروں میں بھائی چارے اور امن کے فروغ کے لئے کام کررہے ہیں جو قابل تحسین کام ہے۔

مہمان خصوصی سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہمیں ایسی قوتوں سے نبردآزما ہونے کیلئے آگے بڑھنا ہوگا ۔شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں ان میں دوریاں پیدا کرنے والے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اتفاق پیدا کرکے امن دشمنوں کو واضح جواب دینا ہوگا۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی میں مسیحیوں کے کردار کو بھی سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ یورپ میں بھی مسلمان اپنے مذہبی تہوارایک دن منائیں تاکہ اتھفاق واتحاد کی فضا قائم ہو

پاکستان فورم اسپین کے صدر سید ذوالقرنین شاہ نے کانفرنس کےاختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام علماء اکرام جو مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں میری آواز پر کانفرنس میں شریک ہوئے اور اتحاد بین المسلمین پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے تمام دیگر مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے سید مولانا محمد عبدالخبیر آزاد اور چوہدری امانت حسین مہر اور چوہدری شعیب ورک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں احباب نے وقت دے کر ایک بہترین کام کو سرنجام دیا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کاپودا سید مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کے بزرگوں نے لگایا تھا جس کی آبیاری مولانا کررہے ہیں۔

سید مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے وطن عزیز کی سلامتی اور دنیا میں امن کے لئے خصوصی دعا کرائی

 کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔

کانفرنس کے اختتام پر سید مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے فردا فردا کمیونٹی شخصیات سے ملاقات کی 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے