عہدوں کا شوق نہیں، خدمت کے لیے آیا ہوں، جہانگیر ترین
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ بڑے عہدوں کا کبھی شوق نہیں تھا، میرے پاس سب کچھ ہے، میں صرف عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں۔
ملتان میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جس نے ہم پر اعتماد کیا اور ووٹ دیا اس کا اعتماد نہیں توڑیں گے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں استحكام پاكستان پارٹی كے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے كِلیانوالہ مین بازار میں ڈور ٹو ڈور الیكشن مہم چلائی۔
انہوں نے دكانداروں سے ملاقات كی اور منشور سے آگاہ كیا، تاجر برادری نے ہمایوں اختر خان كی حمایت كا اعلان کیا۔