پاکستان کا شاندار خدمات کے اعتراف میں چوہدری امانت حسین مہرکو( صدارتی ایوارڈ) ستارۂ امتیاز دینے کا فیصلہ

28a8b

اسلام آباد/حکومتِ پاکستان نے معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کو بزنس، پاکستانی کمیونٹی، سماجی خدمات اور ریاستِ پاکستان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں( صدارتی ایوارڈ) ستارۂ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔چوہدری امانت حسین مہر نے یورپ، اسپین اور پاکستان میں نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ پاکستانیوں کو پاکستان اور اسپین میں روزگار کے مواقع فراہم کیے۔ وہ اسپین سمیت یورپ بھر میں ہر اس ایونٹ کو اپنا فرض سمجھ کر مکمل کرتے رہے، جس میں پاکستان کے قومی دن، ثقافتی تقریبات یا کمیونٹی ایونٹس شامل ہوں۔ ان تمام سرگرمیوں میں ہر لمحہ پاکستان کی نیک نامی جھلکتی ہے۔پاکستان، یورپ اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ریاستِ پاکستان کے اس اقدام کو سراہا ہے اور چوہدری امانت حسین مہر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ چوہدری امانت حسین مہر کو یہ ایوارڈ 23 مارچ 2026 کے موقع پر ایوان صدر پاکستان میں دیا جائے گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے